Monday

mukalma mareez aur tabib ke darmiyan

مریض اور طبیب کے درمیان مکالمہ مریض۔ السلام علیکم۔ طبیب۔ وعلیکم السلام ، کیسے مزاج ہیں؟ٍ مریض۔ الحمد اللہ۔ بالکل ٹھیک ہوں۔ بس رات سے ہلکا سا بخار ہے۔ طبیب موسم کی تبدیلی کی وجہ سے عموماً بخار کی شکایت ہو جاتی ہے۔ مریض مگر میں تو اپنی غذا اور ورزش کا بہت خیال رکھتا ہوں روزانہ صبح کی سیر کرتا ہوں۔ طبیب جب موسم میں تبدیلی آتی ہے تو عموماً شکایت ہو جاتی ہے مگر پریشان ہونےکی بات نہیں ابھی آپ ایک خوراک لیں گے تو بخار کا پتہ ہی نہیں چلے گا کہ کیسے غائب ہو گیا۔ مریض اب آپ کوئی دوائی بھی دیں گے یا نصیحتوں پر ہی گزارا کرنا ہوگا۔ طبیب دوائی تو میں آپ کو دیتا ہوں ۔ پرہیز اور احتیاط دوائی سے بھی زیادہ کارگر ہے۔ آج کل مچھر زیادہ ہے ۔ اس سے بچاؤ کی مناسب تدابیر کریں۔ کیونکہ ہلکے بخار سے ہی بعض اوقات ملیریا کی نوبت آ سکتی ہے۔ مریض بات تو آپ کی بالکل ٹھیک ہے۔ طبیب یہ لیں دوائی کھانے کے بعد تازہ پانی سے لیں دو خوراک لینے سے ہی مکمل شفا ہو گی۔ انشا ء اللہ مریض بہت شکریہ طبیب صاحب، مجھے بتائیں گے کہ غذا میں کیا مناسب رہے گا۔ طبیب موسم کے مطابق تازہ پھل اور سبزیاں استعمال کرنا صحت کے لیے انتہائی مناسب ہوتا ہے۔ کسی بھی چیز کو بہت زیادہ عرصہ تک لگاتار استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ بلکہ وقفہ بہت ضروری ہے۔ صبح کی سیر ، رات کے کھانے کے بعد پیدل چلنا انتہائی مفید ہے۔ گھر کی صفائی کا خیال رکھیں، باقاعدگی سے نہائیں تاکہ جسم پر جراثیم کی افزائش نہ ہو۔ ہمیشہ کھانے سے پہلے ہاتھ دھوئیں ۔ مسواک یا ٹوٹھ برش کا روزانہ استعمال کریں۔ بازاری کھانے صحت کے لیے انتہائی مضر ہیں ۔ ان سے ممکنہ حد تک پر ہیز کریں۔ بازار سے جب کوئی لے کر کھائیں تو پہلے اچھی طرح دھو لیں۔ مریض بہت شکریہ جناب ۔ آپ نے اتنی اچھی معلومات دیں۔بچوں کے بارےمیں بھی کچھ بتائیں گے۔ طبیب بچے بہت جلدی بیماری کی لپیٹ میں آ جاتے ہیں کیونکہ یہ پھولوں کی طرح نازک طبیعت کے مالک ہوتے ہیں ۔ ان کو غذا اور صفائی ستھرائی کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے۔ زرا سی غفلت اور لاپرواہی پریشانی سبب بن سکتی ہے۔ موسم کے مطابق کپڑوں میں تبدیلی، غذا میں مناسب تبدیلی کا خیال رکھنا چاہیے۔ مریض بہت شکریہ جناب اب میں چلتا ہوں طبیب دوائی کی قیمت بھی تو دیتے جائیں۔ مریض دوائی کی قیمت بخار سے آرام ہی تو ہے جناب۔ طبیب دوائی کی قیمت دام بھی ہوتے ہیں جن سے دوائی خریدی جاتی ہے۔ مریض یہ لیں جناب دوائی کی قیمت ، اب میں چلتا ہوں السلام علیکم ۔ طبیب وعلیکم السلام، اللہ حافظ کلاس ہفتم اردو الف دوسری سہ ماہی نام۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ تاریخ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ باپ اور بیٹے کے درمیان مکالمہ ( گرمیوں کی چھٹیاں خوشگوار مقام پر گزارنے کےلئے) بیٹا السلام علیکم ابا جان باپ وعلیکم السلام ، بہت خوش نظر آرہے ہو، کوئی خاص وجہ؟ بیٹا جی ابا جان آج ہمیں گرمیوں کی چھٹیاں ہو گئی ہیں اس لیے خوش ہوں۔ باپ مگر تمھاری خوشی تو اس سے کہیں بڑی لگ رہی ہے۔ بیٹا جی ابا جان اب ہم مری جائیں گے ۔ آپ کو اپنا وعدہ یا دہے نا ؟، آپ نے کہا تھا کہ چھٹیاں ہوتے ہیں ہم کسی خوشگوار مقام پر منتقل ہو جائیں گے۔ باپ بالکل ٹھیک۔ مگر مری ہی کیوں؟ اور بھی تو بہت سی جگہیں ہیں۔ بیٹا مگر اباجان پچھلی گرمیوں میں ہم سوات گئے تھے۔ اس بار مری جائیں گے۔ خوبصورت مقامات کی سیر کریں گے۔مختلف ممالک کے لوگوں سے ملیں گے۔ آپ جانتے ہیں کہ دور دراز ممالک سے سیاح آتے ہیں ۔ باپ خوشی کے ساتھ ساتھ تمھارے جذبے بھی بہت بڑےہیں۔ ان لوگوں سے مل کر وہاں کے ماحول ، ثقافت اور رسم و رواج کے بارے میں پتہ چلے گا۔ بیٹا ابا جان آپ تو جانتے ہیں کہ اب تعلیم کا تعلق محض کتابی مواد تک ہی نہیں رہا ، بلکہ ایک طالب علم کے پاس جتنی زیادہ معلومات ہوں گی وہ اتنا ہی زیادہ قابل ہوگا۔ امتحان کے علاوہ دیگر تقریبات میں اعتماد کے ساتھ حصہ لے سکے گا۔ علمی مقابلوں میں جیت حاصل کر ے گا۔ باپ میرا بیٹا تو بہت زیرک ہو گیا ہے۔ مجھے تمھارے جذبوں پر فخر ہے۔ بیٹا ابا جان سوات میں جو دن گزرے تھے میں نے وہاں کی آب و وہوا، خوبصورت مناظر اور لوگوں کے تاثرات اور جذبات کو قلمبند کر لیا تھا۔ اس سال کے بزم ادب میں جو تقریری مقابلہ ہوا ، میں پاکستان ایک جنت کے مضوع پر تقریر کی تھی جس میں وہ تمام معلومات بیان کیں جو میں سوات سے حاصل کیں۔ یہی وجہ ہے کہ میں نے اول انعام حاصل کیا۔ باپ مجھے تمھاری کامیابیوں پر فخر ہے۔ تم اپنی امی اور باجی سے بات کرکے دن مقرر کرو تو ہم یہ چھٹیاں مری ہی گزاریں گے۔ بیٹا ان سے تو میں پہلے ہی بات کر لی ہے اور سامان بھی تیار کر لیا ہے۔ بس آپ یہ بتائیں کہ کس دن روانہ ہونگے؟ باپ ہم کل ہی روانہ ہو جائیں گے، سب کو خوشخبری سنا دو۔ بیٹا آہا ۔ میں ابھی امی اور باجی کہتا ہوں کہ کل کے لیے تیاری کریں۔

22 comments:

  1. This comment has been removed by the author.

    ReplyDelete
  2. Replies
    1. بہت اچھا ہے مکلما
      زبردست

      Delete
  3. ڈاکٹر اور مریض کے درمیان مکالمہ چاہیے۔ پیٹ درد کے علاج پر

    ReplyDelete
  4. 🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺
    🌺one cup tea. ☕2 cup beyar 🌺
    🌺oh my dear 😍 happy new 🌺
    🌺💓💓💓💓 Year 💓💓💓💓🌺
    wish you all the happy new year
    my friend😍😍😍😍😍😍😍😍
    👉🍫🍫🍫🍫🍫🍫🍫🍫🍫🍫🍫
    👉🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
    👉😍😍😍😍😍😍🙏😘😘😘😘

    ReplyDelete
  5. آپ کی محنت کی میں داد دیتا ہوں۔ مگر ایک گزارش ضرور کرنا چاہوں گا کہ ہم ان روایتی پرچہ جاتی تحریروں کی جگہ کیوں نہ نئے موضوعات پر سوچ کر زندہ تحاریر تخلیق دیں؟

    ReplyDelete