Sunday
Dilawar Figar
آج کا انتخاب - شاعر: دلاور فگار
صفحہ نمبر 1
یاد ہے اب تک وہ شام لکھنؤ
جب ہوا تھا ریڈیو انٹرویو
مرکز نشر و اشاعت پر تھا، رش
اوپیم ایٹر، چرسیئے، بادہ کش
ان میں تھے ٹیگور بھی اقبال بھی
چند میراثی بھی کچھ قوال بھی
چند شاعر اپنے بچے لائے تھے
کچھ اٹیچی ساتھ لے کر آئے تھے
فوج کے کپتان بھی موجود تھے
خطرۂ ایمان بھی موجود تھے
ان میں اک فدوی بھی تھا امیدوار
منتظر سب تھے کہ کب آئے پکار
آئی اتنے میں صدا یہ ناگہاں
کون ہے جما ولد رنگین خاں؟
جو بھی ہو فوراً چلے صاحب کے پاس
چل دیئے یہ سن کے ہم خبط الحواس
دل شہید آرزو ہونے لگا
لیجئے انٹرویو ہونے لگا
نام؟ '' جما خاں '' تخلص '' بے نوا
ڈاکخانہ؟ '' خاص '' موضع '' راجپورا
قومیت '' آسام '' پیشہ ''شاعری''
خاندانی مشغلہ '' آوارگی ''
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment