ہکلے کا پیار
ججاجان من تری ذات سے ممامجھ کو ہی پپاپیار ہے
غغاغیر ہے خخاخود غرض وواوقت ییایار ہے
ررارات بھر ججاجاگنا ددا دوڑنا بھبھابھاگنا
ببابائی گاڈ مری ححاحالت ززازار ہے
ددادلربا ہے جوتوحسیں ممامیں بھی کچھ ککاکم نہیں
ممامیرا بھی ششاشہر کے ششاشاعروں مین شمار ہے
خخاخرچ کا غغاغم نہیں ،پپاپیسہ بھی ککاکم نہیں
مرے پاس بھی ٹٹاٹی وی ہے ببابنگلہ ہے ککاکار ہے
ببابیاہ تجھ سے کروں گا میں تتاتیرے ساتھ مروں گا مین
ککاکینسر ہے مجھے اگر ددادق کی توبھی شکار ہے
No comments:
Post a Comment