شک دلاور فگار
مجھے شک ہے میرے محبوب کی اک آنکھ غائب ہے
کہ وہ جب بھی الٹتا ہے الٹتا ہے نقاب آدھا
سنا ہے نصف بہتر بھی کہا جاتا ہے بیگم کو
تو کیا اس کا یہ مطلب ہے کہ شوہر خراب ہے آدھا
جو مطلب کی بات تھی اسے پنجوں سے گھس ڈالا
کبوتر لے کے آیا ہے مرے خط کا جواب آدھا
No comments:
Post a Comment